Need Support

We are offering many free educational programs, therefore, we need some supporter to spread this welfare program, if anyone interested, please contact us by our given email.

Breaking News

There are several very stunning tags that we have released here, including Urdu & Poetry. Please visit these interesting tags.

Urdu

اردو
یہاں ہمارا مقصد اردو زبان کی ترویج ہے دور حاضر میں ہم اردو ادب سے کافی دور ہوتے جارہے ہیں جو کہ اردو زبان سے دوری کے مترادف ہے اردو زبان سے ہمارا لگاؤ  دور حاضر میں ادبی لحاظ سے کافی پستہ ہوچکا ہے اس لیے ہمیں اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم اردو ادب کو ازسرنو وقت دیں اور ہم یہاں گاہے بگاہے اردو ادب سے ماخوذ کچھ تحریر بھی آپ کی خدمت میں پیش کریں گے تاکہ  ہمارے قارئین ادبی تحریروں سے محظوظ بھی ہو سکے اور اردو ادب کو پھر سے اپنی زندگیوں میں شامل بھی کرسکیں یہاں ہم بے ترتیب موضوعات کو زیر بحث لائیں گے جیسے کبھی اردو افسانے اردو شاعری اردو غزل اردو نظم اردو ادب وغیرہ وغیرہ ان سب کا مقصد اردو ادب کے ذوق کو پروان چڑھانا ہوگا اگر آپ کوئی اچھی تحریر یہاں ہمارے ساتھ باٹنا چاہے تو اس کے لئے آپ ہمارے ای میل پر اپنی خود کی لکھی تحریر بھی بھیج سکتے ہیں ہم اس تحریر کو آپ کے نام سے یہاں جگہ دیں گے بشرطیکہ تحریر میں مناسب موضوع اور مناسب الفاظ کا چناؤ کیا ہو۔ تو آپ سب سے التماس ہے کہ اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں اور ہمیں اپنے مفید مشوروں سے ضرور آگاہ کریں کمنٹ کرکے بھی اور ای میل کے ذریعے سے بھی۔

ایک نہایت عمدہ تحریر مشتاق احمد یوسفی صاحب کی کتاب چراغ تلے سے


 عمر کی اس منزل پر آ پہنچا ہوں کے اگر کوئی سن ولادت پوچھ بیٹھے تو اسے فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا لیتا ہوں اور یہ منزل بھی عجیب ہے بقول صاحب کشکول ایک وقت تھا کہ ہمارا تعارف بہو بیٹی قسم کی خواتین سے اس طرح کرایا جاتا تھا کہ فلاں کے بیٹے ہیں فلاں کے بھانجے ہیں اور اب یہ زمانہ آگیا ہے کہ فلاں کے باپ ہیں اور فلاں کے ماموں اور ابھی کیا گیا ہے عمر رسیدہ پیشرو زبان حال سے کہہ رہے ہیں کے اس کے آگے مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں

پیشہ

گوکہ یونیورسٹی کے امتحانوں میں اول آیا لیکن اسکول میں حساب سے کوئی طبعی مناسبت نہ تھی اور حساب میں فیل ہونے کو ایک عرصے تک اپنے مسلمان ہونے کی آسمانی دلیل سمجھتا رہا اب وہی ذریعہ معاش ہے حساب کتاب میں اصولاً دو اور دو چار کا قائل ہوں مگر تاجروں کی دل سے عزت کرتا ہوں کہ وہ بڑی خوش اسلوبی سے دو اور دو کو پانچ کرلیتے ہیں
قد پانچ فٹ اور ساڑھے چھ انچ جوتے پہن کر وزن اوور کوٹ پہن کر بھی دبلا دکھائی دیتا ہوں عرصے سے مثالی صحت رکھتا ہوں اس لحاظ سے کہ جب لوگوں کو کراچی کی آب و ہوا کو برا ثابت کرنا مقصود ہو تو اتمام حجت کے لیے میری مثال دیتے ہیں
جسامت
یوں سانس روک لوں تو 38 انچ کی بنیان بھی پہن سکتا ہوں بڑے لڑکے کے جوتے کا نمبر 7 ہے جو میرے بھی فٹ آتا ہے
حلیہ
اپنے آپ پر پڑا ہوں پیشانی اور سر کی حد فاصل اڑ چکی ہے لہذا منہ دھوتے وقت یہ سمجھ میں نہیں آتاکہ کہاں سے شروع کروں۔ناک میں بذاتہِ قطعی کوئی نقص نہیں مگر بعض دوستوں کاخیال ہےکہ بہت چھوٹے چہرے پر لگی ہوئی ہے۔

No comments